Heart Touching Sad Poetry Writing By Me

Lets Chat Personal Life and etc..
Post Reply
User avatar
Zaam
Feed Hunter
Feed Hunter
Posts: 876
Joined: 15 May 2022, 21:37
Has thanked: 364 times
Been thanked: 190 times
Contact:
Ireland

Heart Touching Sad Poetry Writing By Me

#1

Post by Zaam »

چلو کچھ دیر ہنستے ہیں..!

محبت پر
عنایت پر

کہ بے بنیاد باتیں ہیں..!🥀

سبھی رشتے
سبھی ناطے

ضرورت کی ایجادیں ہیں

کہیں کوئی نہیں مرتا کسی کے واسطے جاناں!!

کہ سب ہے پھیر لفظوں کا
ہے سارا کھیل حرفوں کا
نہ ہے محبوب کوئی بھی
سبھی جملے سے کستے ہیں

”چلو کچھ دیر ہنستے ہیں"😢

جسے ہم زندگی کہتے
جسے ہم شاعری کہتے
غزل کا قافیہ تھا جو💗
تھا جو عنوان نظموں کا
وہ لہجہ جب بدلتا تھا
قیامت خیز لگتا تھا
وقت سے آگے چلتا تھا
بلا کا تیز لگتا تھا
جو سایہ بن کے رہتا تھا

جُدا اب اس کے راستے ہیں

چلو کچھ دیر روتے ہیں
چلو کچھ دیر ہنستے ہیں۔۔۔!🖤🥀

#Ash💉


User avatar
Zaam
Feed Hunter
Feed Hunter
Posts: 876
Joined: 15 May 2022, 21:37
Has thanked: 364 times
Been thanked: 190 times
Contact:
Ireland

Re: Heart Touching Sad Poetry Writing By Me

#2

Post by Zaam »

دعائیں یاد تھیں جتنی،
وہ ساری پھونک لی خود پر، 🖤

وظائف جو بھی آتے تھے،
وہ سارے پڑھ لئے میں نے،

مگر پھر بھی میرے دل میں،
سکوں داخل نہیں ہوتا.!🥀

تمہیں ہجرت ہی کرنی تھی،
تو کچھ میرا بھی کر جاتے،😢

کسی کو توڑ کر.! سنتے ہیں،
کچھ حاصل نہیں ہوتا.!

کسی کے چھوڑ جانے سے،
کسی کی جان جائے تو
مجھے فتوی یہ لینا ہے،
کیا وہ قاتل نہیں ہوتا....؟؟؟؟💔

#Ash💉


User avatar
Zaam
Feed Hunter
Feed Hunter
Posts: 876
Joined: 15 May 2022, 21:37
Has thanked: 364 times
Been thanked: 190 times
Contact:
Ireland

Re: Heart Touching Sad Poetry Writing By Me

#3

Post by Zaam »

کبھی آنکھوں کے کوزوں میں سمندر دیکھنے آؤ
جو برپا ھے مرے دل میں وہ محشر دیکھنے آؤ💔

تمہیں بارش کے موسم سے بلا کا عشق ہوتا تھا
برستی آنکھ میں ساون کا منظر دیکھنے آؤ 😢

وہ جس پاگل کا اک پل بھی تمھارے بن نہ کٹتا تھا
گزارا کس طرح اس نے دسمبر دیکھنے آؤ

دیا طوفاں کی زد میں تم تو رکھ کر چل پڑے ظالم
لڑا کس کس سے وہ تنہا ، ستمگر دیکھنے آؤ 🥀

کبھی رشک ِ فلک بن کر ستاروں میں جو رہتا تھا
۔ بکھرتا جا رہا ہے وہ زمیں پر دیکھنے آؤ 🍁

مرے کاندھے پہ سارے درد رکھ کر بھول بیٹھے ہو
کوئی کا ندھا مجھے بھی ہے میسر؟دیکھنے آؤ

مرے پیروں کو چھو لیتےتو پھولوں سے جھگڑ تے تھے
۔ بچھے ہیں اب جو راہوں میں وہ پتھر دیکھنے آؤ🖤


User avatar
Zaam
Feed Hunter
Feed Hunter
Posts: 876
Joined: 15 May 2022, 21:37
Has thanked: 364 times
Been thanked: 190 times
Contact:
Ireland

Re: Heart Touching Sad Poetry Writing By Me

#4

Post by Zaam »

تیسرا رستا نہیں ہے شاہزادی چھوڑ دے
یا تو ملک, دل چلا یا اپنی کرسی چھوڑ دے

اس طرح چھوڑا تھا اس نے بیچ رستے میں مجھے
جیسے کوئی کھینچ کر چائے کی چسکی چھوڑ دے 💔

اے ہوائے دکھ بندھے ہاتھوں کی جانب دیکھ لے
میرے دروازے ہیں حاضر اس کی کھڑکی چھوڑ دے 🍁

سامنے بیٹھی ہے میرے وه کسی لڑکے کے ساتھ
دل تو کرتا ہے کہ بندہ یونی ورسٹی چھوڑ دے

بول دے تو بھی نہیں رہ سکتی ہے میرے بغیر
تجھ کو کس نے پوچھنا ہے جتنی لمبی چھوڑ دے🥀

بوجھ ہے تیری رعایا پر سپاہی یاد کا
مان لے میری ,مرے سینے یہ قیدی چھوڑ دے

انبیاء سے ہی چلا آتا ہے ہجرت کا رواج
یار تو بھی رزق کی خاطر یہ بستی چھوڑ دے💔


User avatar
Zaam
Feed Hunter
Feed Hunter
Posts: 876
Joined: 15 May 2022, 21:37
Has thanked: 364 times
Been thanked: 190 times
Contact:
Ireland

Re: Heart Touching Sad Poetry Writing By Me

#5

Post by Zaam »

ایک ہی دکھ ! جو مری ذات میں رکھا ہوا تھا
ہجر تھا ! جو کہ ملاقات میں رکھا ہوا تھا

ہم نے اک ساتھ کوئی سکھ نہیں دیکھا تھا ! مگر
ہم نے دکھ درد مساوات میں رکھا ہوا تھا ! 🖤

تجھ سے بچھڑا تھا تبھی جا کے سمجھ پایا تھا
کتنا کچھ ارض و سماوات میں رکھا ہوا تھا💔

میں نے بھی صبر کیا تھا مرے مولا ! یہ بتا ؟
میرا پھل کون سے باغات میں رکھا ہوا تھا ؟😢

ہر کوئی "آستیں میں" سانپ لیے پھرتا تھا !
یار !! میں نے تو تجھے ساتھ میں رکھا ہوا تھا !

میری حالت کا سبب کوئی نہیں ! میں خود ہوں
میں نے ہی دل کسی خیرات میں رکھا ہوا تھا💔

اب مجھے دیکھ کے پہچاننے سے بھی گیا تو ؟
ٹھیک تھا !! جب تجھے اوقات میں رکھا ہوا تھا !🥀

#Ash💉


User avatar
Zaam
Feed Hunter
Feed Hunter
Posts: 876
Joined: 15 May 2022, 21:37
Has thanked: 364 times
Been thanked: 190 times
Contact:
Ireland

Re: Heart Touching Sad Poetry Writing By Me

#6

Post by Zaam »

‏تُمہیں خبر ہے، تُم آخری تھے.؟

سراب جیسا وصال دے کر
پلٹ گئے ہو____🍁

مُجھے امیدوں سے تب بھی کوئی امید نا تھی
مُجھے اُمیدوں سے اب بھی کوئی اُمید نہیں ہے

مگر_____جلن ہے !!💔

ہمارا سینہ تندور کر کے پلٹ گئے ہو
تُمہارے سارے گناہ اپنے ہی سر لئے ہیں

🍁______تمہیں خبر ہے؟

مَیں زندگی بھر خطائیں کر کے
دُعائیں کر کے نہ گڑگڑایا

تُمہارے بعد اب تُمہاری خاطِر
مُجھے دعاؤں کی لَت لگی ہے😢

جو تُم سے پہلے کا واقعہ تھا
اُسے تو بس سرسری لیا تھا

مگر مُجھے یہ خبر کہاں تھی
____تم آخری ہو؟🥀

سو اب تو آؤ اور آ کے دیکھو !!
مَیں عِشقِ تھل کا کوئی پُنَل ہوں🖤

وجود کھاتی ہے ریت جس کا
مذاق اُڑاتی ہے رات جس کا

تُمہیں خبر ہے؟

تم____آخری تھے🥀🖤

#Ash💉


User avatar
Zaam
Feed Hunter
Feed Hunter
Posts: 876
Joined: 15 May 2022, 21:37
Has thanked: 364 times
Been thanked: 190 times
Contact:
Ireland

Re: Heart Touching Sad Poetry Writing By Me

#7

Post by Zaam »

اپنی باتوں میں میرے نام کے حوالے رکھنا،
مجھ سے دور ہو تو خود کو سنبھالے رکھنا....!!

لوگ پوچھیں گے کیوں پریشان ہو تم،
کچھ نگاہوں سے کہنا، زبان پہ تالے رکھنا.....!!

نہ کھونے دینا میرے بیتے لمحوں کو،
میری یادوں کو بڑے پیار سے سنبھالے رکھنا......!!

تم لوٹ آو گے اتنا یقین ہے مجھ کو،
میرے لئے کچھ وقت نکالے رکھنا......!!

دل نے بڑی شدت سے چاہا ہے تمہیں،
میرے لئے اپنے انداز وہی پرانے رکھنا.....!!


User avatar
Zaam
Feed Hunter
Feed Hunter
Posts: 876
Joined: 15 May 2022, 21:37
Has thanked: 364 times
Been thanked: 190 times
Contact:
Ireland

Re: Heart Touching Sad Poetry Writing By Me

#8

Post by Zaam »

تمہارے ہجر کے رونے سے ہٹ کے روئیں گے
ہم اپنے ذاتی دکھوں سے نمٹ کے روئیں گے🥀

جہاں میں کوئی بھی کاندھا نہیں ملا سو ہم
بروزِ حشر خدا سے لپٹ کے روئیں گے😢

سبھی کو گریہ یعقوب ع یاد آئے گا
تمہاری یاد میں ہم ایسے ڈٹ کے روئیں گے💔

ہمیں خدا کی توجہ اشد ضروری ہے
کسی فقیر کا کاسہ الٹ کے روئیں گے

رہے گا باپ کہیں اور ماں رہے گی کہیں
بزرگ اپنے کی بچیوں میں بٹ کے روئیں گے🍁

وہ اب کی بار مجھے منتظر نہ پائیں گے
گئے جو چھوڑ کے مجھ کو، پلٹ کر رہیں گے


User avatar
Zaam
Feed Hunter
Feed Hunter
Posts: 876
Joined: 15 May 2022, 21:37
Has thanked: 364 times
Been thanked: 190 times
Contact:
Ireland

Re: Heart Touching Sad Poetry Writing By Me

#9

Post by Zaam »

خدا کے بندے میں رو پڑوں گا
اگر کسی دن دوبارہ مجھ سے
محبتوں کا سوال پوچھا
زوال پوچھا
میں رو پڑوں گا

میں اس کے دل میں رہا ہوں لیکن
اب اس کے دل سے نکل چکا ہوں
وہ اپنی رہ پر چلا گیا ہے
میں اپنی رہ پر چلا گیا ہوں
اب اس سے زیادہ کوئی بھی مجھ سے
سوال پوچھا
میں رو پڑوں گا

تھا میری آنکھوں کا جو بھی تارا
سبھی سے زیادہ تھا مجھ کو پیارا
تھا مری چلمن کا اک ستارا
وہ مجھ سے کیسے بچھڑ گیا ہے
کمال پوچھا
میں رو پڑوں گا

خدارا اب بھی ہے میری چاہت
وہ مجھ سے چاہے بچھڑ گیا ہے
خدارا سن لے کبھی بھی اس پر
زوال آیا
میں رو پڑوں گا

ابھی میں خوش ہوں
ابھی وہ بھولی ہوئی ہے مجھ کو
مگر اچانک کبھی جو اس کا
خیال آیا
میں رو پڑوں گا

وہ اس کے ہونٹوں کی مسکراہٹ
اور اس کے چہرے کی روشنی پر
کبھی خدایا جو ان اندھیروں کا
جال آیا میں رو پڑوں گا🥹🥀🖤


Post Reply
  • Similar Topics
    Replies
    Views
    Last post

Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 8 guests