Sat Forum Live Community For Sat Tv Feeds Hunting, Frequency Updates, Cccam iptv, Oscam Config+Setup Also Enigma2 Helps, Discussion Tips And Learning Web!..
Ad blocker detected: Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by disabling your ad blocker on our website.
کہ سب ہے پھیر لفظوں کا
ہے سارا کھیل حرفوں کا
نہ ہے محبوب کوئی بھی
سبھی جملے سے کستے ہیں
”چلو کچھ دیر ہنستے ہیں"
جسے ہم زندگی کہتے
جسے ہم شاعری کہتے
غزل کا قافیہ تھا جو
تھا جو عنوان نظموں کا
وہ لہجہ جب بدلتا تھا
قیامت خیز لگتا تھا
وقت سے آگے چلتا تھا
بلا کا تیز لگتا تھا
جو سایہ بن کے رہتا تھا
خدا کے بندے میں رو پڑوں گا
اگر کسی دن دوبارہ مجھ سے
محبتوں کا سوال پوچھا
زوال پوچھا
میں رو پڑوں گا
میں اس کے دل میں رہا ہوں لیکن
اب اس کے دل سے نکل چکا ہوں
وہ اپنی رہ پر چلا گیا ہے
میں اپنی رہ پر چلا گیا ہوں
اب اس سے زیادہ کوئی بھی مجھ سے
سوال پوچھا
میں رو پڑوں گا
تھا میری آنکھوں کا جو بھی تارا
سبھی سے زیادہ تھا مجھ کو پیارا
تھا مری چلمن کا اک ستارا
وہ مجھ سے کیسے بچھڑ گیا ہے
کمال پوچھا
میں رو پڑوں گا
خدارا اب بھی ہے میری چاہت
وہ مجھ سے چاہے بچھڑ گیا ہے
خدارا سن لے کبھی بھی اس پر
زوال آیا
میں رو پڑوں گا
ابھی میں خوش ہوں
ابھی وہ بھولی ہوئی ہے مجھ کو
مگر اچانک کبھی جو اس کا
خیال آیا
میں رو پڑوں گا
وہ اس کے ہونٹوں کی مسکراہٹ
اور اس کے چہرے کی روشنی پر
کبھی خدایا جو ان اندھیروں کا
جال آیا میں رو پڑوں گا